لاہور ( خبر نگار) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر نازآفریں اور سیکرٹری جنرل سرمد علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اے پی این ایس کے وفد نے اخباری صنعت کے مسائل سے آگاہ کیا،نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اخباری صنعت کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیل میں قیدی خواتین سے ناروا سلوک پرمنفی پروپیگنڈہ کیا گیا، 2 ، 2 سال پرانی ویڈیوز دکھا کربے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے میں ملوث 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ،پورے پنجاب سے مجموعی طور پر 32 خواتین کو گرفتار کیا ، 21 کو رہا کر دیا گیا، جیل میں خواتین کو جیل مینوئل کے مطابق رکھا گیا ،تقریبا 500 خواتین 9 مئی کے واقعات میں مطلوب تھیں لیکن گرفتاری سے گریز کیا۔
واضح ہدایات دیں کسی بےگناہ کو نہیں پکڑنا، محسن نقوی نے کہا جناح ہاوس کےساتھ میانوالی ایئر بیس پر حملے کا خطرناک منصوبہ بنایا گیا، حملہ آور قیمتی جہاز جلانا چاہتے تھے،میانوالی میں حملہ آور بھوسے سے بھری ٹرالیوں میں اسلحہ لےکر آئے تھے،میانوالی میں پولیس کے جوان زخمی حالت میں بھی حملہ آوروں سے لڑتے رہے، پہلے سے طے شدہ تھا کس نے کہاں جانا ہے، 8 مارچ کو زمان پارک میں پولیس پر حملہ کرنے والوں نے 9 مئی کو جلا وگھیراوکیا۔
، محسن نقوی نے کہا معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے جلد اچھی خبریں آئیں گی، نگران حکومت 4 ماہ کا بجٹ پیش کرے گی، اشتہارات کی مد میں اخبارات کے واجبات کی جلد ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کر دیں،اخبارات کو اشتہارات کی مد میں 85اور15کے تناسب سے ادائیگی کی جائے گی،85فیصد ادائیگی اخبارات ،15فیصد ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو ادا کی جائے گی،اخبارات کےلئے اشتہارات کے کوٹے میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیاجارہاہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا اخبارات کو اشتہارات کا سسٹم ڈیجیٹلائزڈ کیا جا رہا ہے،اشتہارات کی مد میں ادائیگی کم سے کم وقت میں کی جائےگی۔
دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کپاس کی بوائی و پیداوار بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبہ بھر مےں جعلی زرعی ادویات کے سدباب کےلئے کرےک ڈاو¿ن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی پولےس و متعلقہ محکمے جعلی ادویات تیار و فروخت کرنے والوں کےخلاف بلامتیاز کارروائی کریں، کا شتکار کے استحصال کی اجازت نہےں دےںگے۔
مزید برآں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور ،صحت،لائیوسٹاک،ڈیری ڈویلپمنٹ،پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا، محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان ،آسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں، لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ او رپولیس ٹریننگ میںآسٹریلیاکے تعاون کا خیرمقدم کریںگے، ڈیری ڈویلپمنٹ ،لائیوسٹاک میں آسٹریلیا کو بہت مہارت حاصل ہے،شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















