لاہور،کراچی،اسلام آباد،نارووال (خبرنگار،بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے مزید کھلاڑی گراﺅنڈ سے باہر، سجاد مہیس ،کنیز فاطمہ،اسلم خان ،راشدہ یعقوب ودیگر نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا،ترین ،علیم ملاقات،نئی جماعت بنانے پر اتفاق کرلیا۔
نارووال سے تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی،نارووال سے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 49نارووال سجاد مہیس نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ٹکٹ واپس کر دیا ،اپنے ویڈیو بیان میں سجاد مہیس نے کہا 9مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، فوج اور فوجی ادارے ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن شر پسندوں نے ہمارے ان اداروں اور تنصیبات پر حملہ کیا انہیں سزا ملنی چاہئے،دلخراش واقعہ کی پر زور مذمت کرتا ہوں، واقعات سے مجبور ہو کر پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں اور پی پی 49 کی ٹکٹ سے دستبردار ہوتا ہوں،سجاد مہیس نے کہا آج کے بعد میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ۔
ادھرکراچی سے سابق رکن قومی سمبلی اسلم خان نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔ کراچی پریس کلب میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے سابق ایم این اے اسلم خان نے9مئی کے واقعات کی مذمت کی اورکہا ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، پاکستانی ہونے پر فخر ہے،اس دن جو کچھ بھی ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا، ان واقعات کے پیچھے کون ہے اسے پکڑا جانا چاہئے اور بے گناہ گرفتار افراد کو رہا کیا جانا چاہئے۔
اسلم خان نے کہا اگر فوج کے ساتھ نہیں تو پاکستانی کہلانے کا بھی حق نہیں رکھتے،پاک افواج عوام کی ہر مشکل میں ساتھ کھڑی ہوتی ہے، بارش، سیلاب، زلزلہ پاک افواج ہمہ وقت تیاررہتی ہے، ہم پاک افواج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،اسلم خان نے کہا میرے خاندان میں کسی نے سیاست نہیں کی تھی، 2018 میں سیاست میں آنے کا مقصد ملک کی خدمت تھا، میں نے اپنے حلقے میں بہت سارے کام کئے ہیں، ساڑھے تین سالوں میں معیشت اچھی رہی،اس ملک کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، ضرورت پڑی تو ملک کے ساتھ کام کرتا رہوں گا،جو حالات ہوئے ان کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں، مستقبل کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کروں گا۔
مزیدبرآں تحریک انصاف کی سینئر وائس پریزیڈنٹ، ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق کی گئی پریس کانفرنس میں کہا ہے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، 2010ءسے پی ٹی آئی سے منسلک رہی ہوں، میں پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہی ہوں،کنیز فاطمہ نے کہا کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسے واقعات کو پسند نہیں کرتا، پاکستان ہے تو ہم ہیں،جتنے بھی عہدوں پر رہی ہوں ان سے آج مستعفی ہو رہی ہوں،فی الحال سیاست نہیں کرنا چاہتی، سیاست سے بریک لینا چاہتی ہوں۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما ارشاد خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا،ارشاد خان نے کہا جو حالات سامنے آئے ہیں اس کی پیشگوئی میں پہلے کرچکا تھا،عمران خان نے بار بار یو ٹرن لیا، چیئرمین پی ٹی آئی جس سے آزادی لینے کی بات کرتے تھے، اسی سے مدد مانگنے لگ گئے ہیں،میں نے ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھوڑی تاہم آج تک ایک بات بھی ان کے خلاف نہیں کی،پارٹی چھوڑنا کوئی بری بات نہیں ہے، آج پی ٹی آئی کی پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
ادھر جھنگ سے تعلق رکھنے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ،اپنے بیان میں 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے راشدہ یعقوب نے کہا پرتشدد احتجاج کے بعد پی ٹی آئی میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، پاک فوج کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں،پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی خاتون رہنما نے مزید کہا ہے 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لانا ہوں گے۔
دوسری جانب لاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق مشاورت ہوئی،علیم خان نے جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، ظہرانے میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی موجودہ اور سابقہ شخصیات نے شرکت کی، ظہرانہ علیم خان کی رہائش گاہ پر دیا گیا،ظہرانے میں وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر عون چودھری بھی شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق جہانگیر ترین کی علیم خان سے مشاورت ہوئی۔
شرکا نے تجویز دی ہمیں کوئی پریشر گروپ بنانے کے بجائے نئی سیاسی پارٹی بنانی چاہیے، نئی سیاسی پارٹی بنانے سے عوام کے حقوق کا بہتر تحفظ کر سکیں گے،ذرائع نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر عون چودھر ی نے بھی نئی جماعت بنانے پر اصرار کیا،شرکاءنے کہامزید رہنما پی ٹی آئی چھوڑنا چاہ رہے ہیں، انہیں ایک نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے،ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا جائےگا، اگلے 72گھنٹوں میں جہانگیر ترین اہم سیاسی رہنماو¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے، جہانگیر ترین کے ہمراہ پی ٹی آئی سے لاتعلقی کرنے والے سیاستدان بھی موجود ہوں گے،ذرائع نے بتایا ہے جہانگیر ترین جلد ہی الیکشن کمیشن میں نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست دیں گے۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















