نواز،ترین کو نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل کاحق،سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ نافذ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ 2023ءپر دستخط کردئیے جس کے بعد قانون (ایکٹ) بن گیا،اٹارنی جنرل نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023 کی کاپی اور نوٹی فکیشن سپریم کورٹ میںجمع کرا دیا،آرٹیکل 184 کے تحت مقدمات کی نظرثانی درخواستوں میں سپریم کورٹ اپیل کی طرز پر سماعت کرے گی،نئے قانون کے تحت نواز شریف ،جہانگیر ترین 60 دن کے اندر اپنی سزا کےخلاف اپیل دائر کرسکیں گے۔

ایکٹ کے تحت 184(3) کے فیصلے کےخلاف 60 روز کے اندر اپیل دائر کی جاسکے گی،ایکٹ کا دائر کار قانون بننے سے پہلے کے فیصلوں پر بھی ہوگا، نظرثانی درخواست کی سماعت لارجر بنچ کرے گا، لارجر بنچ میں ججز کی تعداد مرکزی کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز سے زیادہ ہوگی، فیصلہ دینے والے جج نظر ثانی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے،نظر ثانی اپیل میں فریق کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کا حق حاصل ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نظرثانی و احکامات ایکٹ 2023ءکا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر دیا،نوٹی فکیشن سیکرٹری قومی اسمبلی قاسم سمد خان نے جاری کیا۔