اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ)190ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران،بشریٰ کانام ای سی ایل میں شامل،جناح ہاﺅس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تفتیش کیلئے جے آئی ٹی نے طلب کرلیا،تفصیلات کے مطابق این سی اے کے 190ملین پاونڈ سیکنڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان اوراہلیہ بشریٰ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے،وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی ،ادھر جناح ہاوس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے منگل کو4بجے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جناح ہاﺅس ،عسکری ٹاور میں جلاﺅ گھیراﺅ کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی کامران خان کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا ،جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات پرتفتیش کرے گی۔
عمران،بشریٰ کانام ای سی ایل میں شامل،جناح ہاﺅس حملہ کیس میں کپتان جے آئی ٹی طلب

















