صدر کی عدم منظوری،نیب ترمیمی بل ازخود قانون بن گیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین کے اختیارات میں اضافہ،نیب ترمیمی بل ازخود قانون بن گیا،قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ منظوری کی آئینی مدت گزرنے پر از خود قانون بنا۔

ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی بل آئین کے آرٹیکل 75 کی شق 2 کے تحت صدر سے منظور شدہ سمجھا جائے گا،تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ نے قانون و قواعد وضوابط کی روشنی میں تمام تقاضے پورے کرکے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزیٹ نوٹیفکیشن کا حکم دےدیا۔

نیب قانون کے مطابق نیب ترمیمی بل 1999 سے نافذ العمل ہوگا،نیب ترمیمی ایکٹ2023 کے تحت چیئرمین نیب کو مزید اختیارات دے دئیے گئے،چیئرمین نیب کو کسی اور قانون کے تحت شروع انکوائریز بند کرنے کا اختیار ہوگا۔