گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے چیف سیکرٹری کو دھمکانے کے کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناءپر فرد جرم کیلئے 28جون کی تاریخ مقرر کردی۔
تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں وزیر داخلہ رانا ثنا کےخلاف انسداد دہشتگردی کے تحت درج مقدمے پر سماعت ہوئی،وکلا کی جانب سے رانا ثناءکی حاضری سے استثنیٰ درخواست دی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی اور کہا 28 جون کو وفاقی وزیر داخلہ پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔
دھمکیاں کیس، رانا ثنا پر فرد جرم کیلئے28جون کی تاریخ مقرر

















