لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر پلیئر بلال 38سال کی عمر میں انتقال کر دئے۔محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب ہوا۔
بلال نے 2018ءمیں ایشین 10 بال اسنوکر چمپئن شپ جیتی تھی اور 2018ءکی ایشین 6 ریڈ بال چمپئن شپ میں وہ رنر اپ رہے تھے۔بلال نے اسجد اقبال کے ساتھ 2019ءمیں ورلڈ ٹیم چمپئن شپ جیتی ،2016ءاور 2019ءمیں نیشنل سنوکر چمپئن شپ بھی جیتی ۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق بلال نے ملک کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں مجموعی طور پر 2گولڈ، 4سلور اور 6برانز میڈل حاصل کیے ،پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور دیگر مداحوں نے بلال کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر پلیئر بلال انتقال کر گئے



















