لاہور،اسلام آباد،شرقپور شریف،کراچی(بیورورپورٹ،خبر نگار،نمائندہ مشرق)کھلاڑیوں کی پویلین واپسی،کپتان تنہا،شیریں مزاری،فیاض چوہان،جلیل شرقپوری ، عبد الرزاق نیازی،مخدوم افتخار الحسن گیلانی،بلال غفارنے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی،خاتون رہنما نے سیاست کو ہی خیر باد کہہ دیا،شاہ محمود قریشی،مسرت ،جمشید اقبال چیمہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
،سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کےساتھ سیاست بھی چھوڑ دی،پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا12 روز تک میرے اغواء، رہائی کے دوران مجھے صحت اوربیٹی ایمان مزاری کو آزمائش سے گزرنا پڑا، میں نے جیل جاتے ہوئے ویڈیو بھی دیکھی جب میں تیسری بار جیل جارہی تھی تو رو رہی تھی اس لیے فیصلہ کیا ہے متحرک سیاست چھوڑ رہی ہوں، اب پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں رہوں گی۔
شیریں مزاری نے کہا بچے اور والدہ ترجیح ہیں،فیملی پر زیادہ توجہ دوں گی، ویسے بھی میرے شوہر کو انتقال ہوئے ابھی 5ماہ ہوئے ہیں ،میںاپنے بچوں کا واحد سہارا ہوں،شیریں مزاری نے کہاریاستی علامات پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پرتشدد مظاہرے اور توڑ پھوڑ کی بہت زیادہ مذمت کرنی چاہیے اور میں 9، 10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں،ہائیکورٹ میں بیان حلفی بھی جمع کرادیا۔
سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہا9 مئی کے واقعات پر عوام کی طرح میں بھی دکھی ہوں، ریاست یا اداروں سے ٹکرانا سیاستدان کا کام نہیں ہوتا،عمران خان کو عدم تشدد کی سیاست کا مشورہ دیا تھا، پارٹی میں پچھلے ایک سال سے کھڈے لائن تھا اب پی ٹی آئی سے میرا کوئی تعلق نہیں ،سیاست نہیں چھوڑ رہا ، فوج کےساتھ محبت میری ذات، خاندان اور اولاد کے خون میں رچی بسی ہے،میڈیا کے اندر پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا اور پاکستان کےخلاف ہونےوالی سازشیں بے نقاب بھی کروں گا۔
عمران خان کو سمجھایا آپ جس حکمت عملی و منصوبے پر پر چل رہے ہیں درست نہیں، بڑے درد دل سے بات سمجھائی قائد اعظم کے پیروکار ہیں، تشدد ،ریاست ،اداروں سے ٹکراو کی پالیسی چھوڑ دیں اور اپنی جدوجہد سیاسی رکھیں ، پی ڈی ایم و موجودہ حکومت کےخلاف جدوجہد کرکے بے نقاب کریں اور ہدف تنقید بنائیں،فیاض چوہان نے کہا9 مئی کا راستہ روکنے کیلئے پارٹی کی لیڈر شپ میں کوئی ایسا بندہ نہیں جس نے عمران خان کو سمجھایا یا بتایا ہو سیاست عدم تشدد کیساتھ کرنی چاہئے، میں پارٹی میںآواز اٹھانے والا واحد شخص تھا ،عمران خان کو صلح مشورہ دیا مگر پھر پارٹی نے مجھے کھڈے لائن لگا کر بنی گالہ و زمان پارک میں داخلہ بند کردیا ، سیاست کے اندر دہشتگردی یا انتہاپسندی نہیں لانی چاہیے۔
سابق صوبائی وزیر نے مزید کہامیرے پاس بظاہر عہدہ تھا لیکن پارٹی کے اندر شہباز گل، فواد چودھری، علی امین گنڈا پور، مراد سعید، عالیہ حمزہ، شیریں مزاری مقبول، مطلوب اور مقصود تھے کیونکہ وہ خان صاحب کو خوش کرنے کےلئے ہر الٹی سیدھی حرکتیں کرتے، عمران خان ،پی ٹی آئی کو شہباز گل، فواد چودھری جیسے رہنماو¿ں کے غلط مشوروں نے موجودہ صورتحال تک پہنچایا ،میرے مشوروں کو نہیں مانا اور پھر 9مئی جیسا افسوسناک واقعہ پیش آیا، میں بھی واقعے پر اتنا ہی دکھی ہوں جتنا عوام ہیں،ترجمانوں کی زوم میٹنگ ہر دوسرے دن ہوتی،میںبیٹھتا تھا لیکن ملنے اور اندر جانے کی کوئی اجازت نہیں تھی، برے وقتوں میں کور کمیٹی کا رکن تھا ،پیغام کے بعد کور کمیٹی سے نکال دیا گیا لیکن نظم و ضبط کی وجہ سے پارٹی ،قیادت کےساتھ وفا کا دامن نہیں چھوڑا اور چلتے رہے،میں نے اپنا گھر تباہ کردیا، گھر کے 4 لوگ گرفتار ہوئے،عمران خان کو شیریں مزاری، سینیٹر فلک ناز و دیگر یاد آئے لیکن فیاض چوہان یاد نہیں آیا،خان صاحب نے میری گرفتاری پر ایک لفظ تک نہیں کہا جس سے بہت تکلیف ہوئی۔
فیاض چوہان نے 9مئی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات ملک اور ریاست کےلئے افسوسناک ہیں، سیاست دان کو ملک ،ریاست بگاڑنے کا کام نہیں کرنا چاہیے،عمران خان اکثر میٹنگ میں سابق آرمی چیف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے تھے خوف کے بتوں کو توڑنا ہوگا تب ہی فتح ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا واثق قیوم اور صداقت عباسی کو جی ایچ کیو پر حملے کی براہ راست ہدایات دی گئی تھیں۔
جلیل شرقپوری نے کہا پاک فوج کےساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے حصہ نہیں رہ سکتا، پی ٹی آئی کی اپنی نالائقی تھی دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے، 9 مئی کے واقعے پر بہت افسردہ ہوں، مکمل ذمہ داری عمران خان کی ہے،سابق ایم پی اے نے مزید کہاعمران خان نے پاکستان کی نوجوان نسل کو اکسایا، میں کسی سیٹ کا امیدوار نہیں، میرے حلقے کا ٹکٹ دیتے ہوئے مجھ سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا، عمران خان کےساتھ اب نہیں چل سکتا، 9مئی کے واقعات سمجھ سے بالا تر ہیں، پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے،قومی املاک ،فوجی تنصیبات پر کئے گئے حملے ناقابل برداشت ہیں۔
سابق رکن اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر عبد الرزاق نیازی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی سے لا تعلقی اور ٹکٹ واپس کر رہا ہوں،1985ءسے سیاست کر رہا ہوں ،کبھی دباﺅ میں نہیں آیا ، میرے اوپر کسی طرح کا دباﺅ نہیں ،اپنی مرضی سے سیاست کرتا ہوں ، پاک فوج کی تنصیبات پر حملوں سے دنیا کو کیا پیغام دیا گیا ،پاک فوج کی وجہ سے دہشتگردی ختم ہوئی ، 9مئی کو جو ہواقیادت کے ہاتھ بغیر ممکن نہیں، میں بری الذمہ ہونے کی بات ماننے کو تیار نہیں ،ساز ش کے تحت عوام ،فوج کو آمنے سامنے کھڑا کیا جارہا ہے ،دشمن بھی یہی چاہتے ہیں ، پاک فوج کے جوان اپنا گھر بار چھوڑ کر سرحدوں پر حفاظت کرتے ہیں،آزاد حیثیت میں انتخابات لڑیں گے۔
مخدوم افتخار الحسن گیلانی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا 9مئی کو شہداءکی تذلیل کی گئی ، قومی و عسکری تنصیبات پر حملے ناقابل برداشت ہیں،ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں ،فی الوقت کسی پارٹی میں نہیں جارہا ،دوستوں کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا،پاکستان کی سالمیت کےلئے مضبوط فوج نا گزیر ہے ،رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے سمیت سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی۔
رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا 9 مئی کو ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پاکستانی ہونے کے ناطے سوچ بھی نہیں سکتا پاکستانی اداروں کو نقصان پہنچایا جائے،بلال غفار نے کہا پاک فوج اہم ادارہ ہے ،اداروں کو مضبوط کرنا ہے،ملک میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی انکوائری کی جائے،سیاست میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، میں تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے پارٹی اور سیاست چھوڑ رہاہوں۔
ادھر سیالکوٹ سے پی ٹی آئی رہنماﺅں سلیم بریار ، احسن بریار نے بھی پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا،ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی مزید وکٹیں گریں گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،جمشید، مسرت جمشید چیمہ کو رہائی کے فوری بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،شاہ محمود قریشی نے گرفتاری سے قبل اپنی صاحبزادی گوہر بانو سے ملاقات کی خواہش کی جسے موقع پر ہی پورا کیا گیا،صحافی نے سوال کیاآپ پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو شاہ محمود قریشی نے کہا پارٹی کیساتھ ہی رہوں گا۔
دوسری جانب جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے وکیل نے دعویٰ کیا دونوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،وکیل ملک ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جمشید چیمہ اور مسرت جمشید سے میری ملاقات جیل میں ہوئی،دونوں رہائی کے بعد پارٹی چھوڑنے کااعلان کریں گے ۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















