اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے توہین کیس میںعمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا،سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی۔
عمران خان اور فواد چودھری کی جانب سے وکیل فیصل چودھری ،اسد عمر کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل فیصل چودھری نے کمیشن کو بتایا الیکشن کمیشن کا آرڈر گزشتہ روز ملا، آرڈر تاخیر سے موصول ہوا تو کیسے تیاری کرتے۔
ممبر الیکشن کمیشن اکرام خان نے کہاگزشتہ سماعت پر بھی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا موقع دیا تھا وکیل نے جواب دیا ہمارے خلاف 150 کیسز ہیں، روزانہ 36 کیسز ہوتے ہیں،رکن الیکشن کمیشن شاہ جتوئی نے کہا جب 150 کیسز نہیں تھے تب بھی آپ پیش نہیں ہوتے تھے۔
وکیل فیصل چودھری نے سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ، الیکشن کمیشن بات دماغ سے نکال دے توہین کر رہے ہیں، کیس تو 6 ماہ سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے،الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا آئندہ سماعت میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے،کیس کی مزید سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
ادھر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرکے30 مئی تک شوکاز کا جواب دینے کا حکم دےدیا۔
توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران ، فواد ،اسد عمر ذاتی حیثیت میں طلب


















