سانحہ 9مئی میں ملوث کوئی شخص نہیں بچے گا،وزیراعظم

لاہور
(اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے سانحہ 9مئی میں ملوث کوئی شخص نہیں بچے گا،عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا9 مئی کو عمران نیازی کے حکم پر جتھوں نے دہشتگردی کی، عمران نیازی نے وہ کر دکھایا جو 75 سال میں دشمن نہ کرسکا تھا، 9 مئی کے واقعات ہمیشہ ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے۔

شہبازشریف نے کہاواقعات کی منصوبہ بندی کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ، اکسانے، نعرے لگانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث کوئی شخص نہیں بچے گا،سویلین تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے کیسز انسداد دہشت گردی عدالت میں چلیں گے اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے۔