کشمیر ،فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ، امید ہے مسئلہ پر جلد اقدامات اٹھائے جائینگے: طاہر اشرفی
لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان علما کونسل و صدر انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی طاہراشرفی نے کہا ہے کہ عرب سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ امت مسلمہ کے روشن مستقبل کی نوید ہے ، سعودی عرب کا عرب سربراہ کانفرنس میں قائدانہ کردار امن ، سلامتی اور اتحاد کیلئے عملی اقدامات کو واضح کرتا ہے ، عرب سربراہ کانفرنس کا فلسطین اور امت مسلمہ کے دیگر مسائل پر موقف امت کی ترجمانی ہے، کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں ، سعودی عرب اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ بھی ہے ، امید ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر اب عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ،جی 20کے مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کی ہندوستان کی سازش چین کے بائیکاٹ سے ناکام ہو گئی ہے، امید ہے کہ ترکی ، سعودی عرب اور دیگر ممالک بھی ہندوستان کے اس غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان ایک آزاد و خود مختار ملک ہے ، کسی بھی ملک یا اس کے نمائندوں کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



















