اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے زمان پارک دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے اگر مسلح جتھے اور دہشتگرد نہیں تو تلاشی لینے دو،عمران خان نے دشمن کو خوش کرنےوالا کام کیا،9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، پوری قوم کے دل دکھے ،ہمسایہ ملک میںشادیانے بجائے گئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاسوچی سمجھی سازش کے تحت عمران خان کی منصوبہ بندی سے سانحہ کرایا گیا ، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کارکنوں کو مشتعل کرتی رہی،زندگی میں پہلی بار وردی کی تضحیک کرتے دیکھا، وردی میں ملبوس شہدا کی یادگاروں کا جلایا گیا ، زمان پارک 9 مئی کے دہشتگردوں کی پناہ گاہ بنی ہے اگر زمان پارک میں مسلح جتھے اور دہشتگرد نہیں تو تلاشی لینے دو، دروازہ کھولو اور کہو اندر آئیں، تلاشی لیں،کرپشن کا جواب مانگنے پر 9 مئی کا سانحہ پیش آیا، مذمت کرنے سے جان نہیں چھوٹے گی، مذمت اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کےلئے کی گئی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہتا ہے پی ڈی ایم کے اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی، کیا پولیس پر پٹرول بم پھینکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، عمران خان نے سیاسی مخالفین کو موت کی چکیوں میں رکھا،عمران خان اورجتھوں کی سہولت کاری کرنے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا،عمران خان کہتے ہیں لوگوں کے آنے اور جانے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، لوگ ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی چھوڑ کر جا رہے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کہہ رہے ہیں 9 مئی کے واقعات کا دفاع نہیں کر سکتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا پی ٹی آئی کا بیانیہ جھوٹا ہے، فرانس کے چینل نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا،19مئی کو عمران خان نے ٹوئٹ کیا، رینجرز اور پولیس کی تصویر لگائی، تصویر لگا کر پولیس ،رینجرز کو بدنام کیا، پولیس والے نہیں بلکہ تم بربریت کرتے ہو،وفاقی وزیر نے کہا جب قانون پر عمل کیا جاتا ہے تو جھوٹی تصویر سے انسانی حقوق کی پامالی کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، عوام بھیڑ بکریاں نہیں آپ کے جھوٹ پر یقین کرلیں،مریم اورنگزیب نے مزید کہاعمران خان نے جرم کیا ہے تو گرفتار ہونا چاہیے 30روز میں کمیشن اپنی رپورٹ پیش کریگا، آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنادیا ، حکومت مدت پوری کرکے الیکشن کرائے گی۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















