پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

کراچی(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیلئے پیپلز پارٹی نے اپنے دروازے کھول دئیے،صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دےدی۔

سعید غنی نے کہا پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام ممبرز اور ووٹرز ملک دشمن نہیں ،خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنےوالوں کےلئے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے۔