املاک پر حملوں ، توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کی تحقیقات کےلئے 10جے آئی ٹیزتشکیل

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9مئی کو گرفتاری کے بعد عسکری تنصیبات ،سرکاری و نجی املاک پر حملوں ، توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کی تحقیقات کےلئے 10جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

لاہور کے مختلف تھانوں میں واقعات کےخلاف دہشتگردی سمیت دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ سرور روڈ لاہور میں دہشتگردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 96/23 کی تحقیقات کےلئے 5رکنی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی،کنونیئر ایڈیشنل ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور کامران عادل ہوں گے ،ممبران میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور شعیب اشرف ، ڈی ایس پی ،ایس پی اے وی ایل ایس رضا زاہد ، اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولس تیمور خان ،آئی پی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا سرور شامل ہیں۔

تھانہ سٹیشن گلبرگ میں درج ایف آئی نمبر 1271/23کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے کنونیئر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چودھری ہوں گی ،ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ انسپکٹر زاہد سلیم ، سب انسپکٹر تھانہ گلبرگ غلام رسول ، سب انسپکٹر انچارج غالب مارکیٹ فرقان احمد شامل ہیں، تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں درج ایف آئی اے نمبر 367/23اور 366/23کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان کریں گے ،ممبران میں اسسٹنٹ سپرئنڈنٹ پولیس ماڈل ٹاﺅن سرکل مس بشریٰ نثار ، انچارج انویسٹی تھانہ کاہنہ انسپکٹر سلیم سندھو ، سب انسپکٹر ماڈل ٹاﺅن طاہر محمود ،سب انسپکٹر غالب مارکیٹ خرم سلیم شامل ہیں۔

تھانہ شادمان میں درج ایف آئی آر نمبر 368/23کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی،انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان کریں گے ،ممبران میں انچارج انویسٹی گیشن شاد مان انسپکٹر شوکت علی ، سب انسپکٹر تھانہ ماڈل ٹاﺅن طاہر محمود ، سب انسپکٹر انچارج تھانہ اچھرہ طاہر زین العابدین ،ایس آئی انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ ساجد ابرار ہوں گے، پولیس سٹیشن سرور روڈ میں درج ایف آئی آر نمبر 97/23کی تحقیقات کےلئے ٹیم کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈویژن ارسلان زاہد کریں گے،ممبران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس سرور روڈ تیمور خان ، انچارج انویسٹی گیشن پولیس سٹیشن فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور ، سب انسپکٹر انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا زاہد محمود ، سب انسپکٹر انچارج پولیس سٹیشن سرور روڈ توقیر شفیع ہوں گے۔

تھانہ نصیر آباد میں درج ایف آئی آر نمبر 1078/23کی تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی کے کنونیئر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان ہوں گے ،ممبران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس ماڈل ٹاﺅن مس بشریٰ نثار ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ انسپکٹر سلیم سندھو ، سب انسپکٹر انچارج لیاقت آباد طارق بشیر گورسی ، سب انسپکٹر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد طارق بشیر چیمہ شامل ہیں ، تھانہ گلبرگ میں درج ایف آئی آر نمبر 1280/23کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی کے کنونیئر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان ہوں گے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس گلبرگ سرکل مس سحر بانو ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ انسپکٹر زاہد سلیم ، سب انسپکٹر تھانہ گلبرگ غلام رسول ،ایس آئی انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ ساجد ابرار شامل ہیں۔

تھانہ سرور روڈ میں درج ایف آئی آر نمبر 103/23کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی کے کنونیئر ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈویژن ارسلان زاہد ہوں گے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس تیمور خان ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور ، سب انسپکٹر انچارج تھانہ سرور روڈ توقیر شفیع ،سب انسپکٹر انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا زاہد محمود ہوں گے ،تھانہ ریس کورس میں درج ایف آئی آر نمبر 852/23کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی کے کنونیئر ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن ڈویژن زنیر احمد ہوں گے،ممبران میں ڈی ایس پی ایس ڈی پی او ریس کورس سرکل منصور الحسن ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ پرانی انار کلی انسپکٹر رانا اکمل ، سب انسپکٹر /انچارج تھانہ ریس کورس علی شیر اور سب انسپکٹر /انویسٹی گیشن تھانہ سول لائن رضوان شامل ہیں ۔