لاہور(کرائم رپورٹر،خبر نگار)پنجاب حکومت کی ڈیڈلائن ختم،پولیس آپریشن کیلئے تیار،راستے دوبارہ بند،نگران وزیراعلیٰ اطلاعات نے زمان پارک سے فرار ہونےوالے 8دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کردیا ، نگراں وزیر اطلاعات عامرمیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکور کمانڈر ہاو¿س پر حملے میں ملوث 8 دہشتگردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے وقت گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم کور کمانڈر ہاوس پر حملے میں ملوث ہیں،شناخت پہلے ہی ہوچکی۔
،ادھر ایس ایس پی حسن جاویدنے کہامصدقہ اطلاعات تھیں 30 سے 40 لوگ زمان پارک کے اندر موجود ہیں، پکڑے جانےوالے 8دہشتگردنہر کے راستے فرار کی کوشش کر رہے تھے،زمان پارک پر آپریشن کاحتمی فیصلہ اعلیٰ افسروں کے حکم پرہوگا۔
۔ذرائع کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اب گرینڈ آپریشن کا امکان ہے،راستے دوبار ہ بند کرکے زمان پارک کے چاروں طرف اہلکار تعینات کردئیے گئے اور پولیس نے آپریشن کرنے کی مکمل تیار کرلی
زمان پارک سے فرار ہونےوالے 8دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،نگران وزیر اطلاعات

















