نیویارک میں برطانوی شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن کاخوفناک کارتعاقب

نیویارک (مشرق نیوز) برطانوی شہزادے ہیری، ان کی اہلیہ میگھن میرکل اور ان کی والدہ کی کارکا خوف ناک طریقے سے تعاقب کیا گیا ہے۔اس واقعہ میں پاپارازی فوٹوگرافر ملوث بتائے گئے ہیں جو دوگھنٹے تک شہزادہ ہیری کی کارکا پیچھا کرتے رہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا ہے جہاں اس جوڑے نے مس فانڈیشن برائے خواتین کے زیراہتمام منعقدہ اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔اس میں میگھن کو ان کے کام پراعزاز سے نوازا گیا تھا۔سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی تصاویر میں ہیری، میگھن اور ان کی والدہ ڈوریا راگلینڈ کو ایک ٹیکسی میں بیٹھے دکھایا گیا ہے۔شہزادہ ہیری کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ رات ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اورمس راگ لینڈ کی گاڑی کاانتہائی جارحانہ انداز میں پاپارازیوں نے تعاقب کیا تھا۔پاپارازی فوٹوگرافروں نے ان کی گاڑی کا مسلسل دو گھنٹے تک تعاقب جاری رکھا تھا۔