بنوں ،سکیورٹی فورسزکےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں2دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی(بیورورپورٹ)بنوں میں سکیورٹی فورسزکےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں2دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے،،آئی ایس پی آرکے مطابق بنوں شہرکے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگردمارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،دہشتگرد سکیورٹی فورسز،شہریوں کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے،مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔