شیریں مزاری ،ملیکہ بخاری اور علی خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد(بیورورپورٹ)شیریں مزاری،ملیکہ بخاری،علی خان کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتا رکرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے تینوں رہنماﺅں کو پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ حراست میں لیا،گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر تینوں رہنماﺅں کو جیل سے رہا کیا گیا تھا ۔