القادر ٹرسٹ کیس،عمران ،بشریٰ طلب،سابق وزیراعظم شامل تفتیش نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے، نیب
اسلام آباد (بیورورپورٹ)عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں پیش نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے،نیب نے انتباہ جاری کردیا،بشریٰ بیگم کو بھی طلبی کانوٹس،سابق کابینہ کے تمام اراکین کے بیانات بطور گواہ قلمبند کرنے کافیصلہ،شیخ رشید،فیصل واوڈا،شہزاد اکبر،علی زیدی،زلفی بخاری کو طلبی کابلاوا مل گیا۔
نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،بشریٰ کو جمعرات کے روز نیب راولپنڈی پیش ہونے کا سمن جاری کرتے ہوئے کہا اگر عمران خان نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے،نیب کے مطابق عمران خان نے برطانیہ سے 19 کروڑ پاونڈ لا کر واپس ملزموں کو دئیے اور مالی فائدے لیے۔
ریاست پاکستان کے 19 کروڑ پاو¿نڈ ملزموں کو واپس کر کے عمران خان نے 458 کنال زمین ،28 کروڑ حاصل کیے، ملزموں کو 19 کروڑ پاونڈ واپس کر کے عمران ، بشریٰ ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں،عمران خان،بشریٰ آج نیب کی کمبائند انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوں، عمران خان 2 مارچ کے کال اپ نوٹس میں پیش ہوئے نہ ہی کوئی جواب دیا، عمران خان جان بوجھ کر نیب انکوائری سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،نیب نے عمران خان سے برطانوی کرائم ایجنسی کےساتھ خط و کتابت سمیت 19 کروڑ پاونڈ کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ ،القادر یونیورسٹی سے ملنے والے تمام عطیات اورٹرسٹ کو عطیات دینے والوں کاریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پوری کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا،عمران کابینہ اراکین کے بیانات بطور گواہ قلمبند ہوں گے،نیب راولپنڈی نے فیصل واوڈا، شیخ رشید ،علی زیدی،فیصل واوڈا،زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کو 22،24مئی کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔

















