کراچی (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے عمران نیازی نے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا، عمران خان کی انا کیلئے ملک تباہ نہیں ہونے دیں گے،مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا9 مئی کو شرپسند جتھوں نے لا قانونیت مچائی، ملکی املاک، حساس اداروں کو نقصان پہنچایا، تکلیف دہ دن تھا، شرپسندی پھیلانے والوں کو آڑھے ہاتھوں لینا ضروری ہے ورنہ حرکتیں معمول بن سکتی ہیں۔
شازیہ مری نے مزید کہا عمران نیازی کو اگر لگتا ہے ملک کو نقصان پہنچانے پر خاموش رہیں گے تو ایسا نہیں ،پہلے پاکستانی ہیں پھر کسی سیاسی جماعت کاحصہ ہیں۔
عمران نیازی کی انا کیلئے ملک تباہ نہیں ہونے دینگے، پیپلز پارٹی

















