اسلام آباد (بیورورپورٹ)عازمین حج کوپاکستان میں ہی امیگریشن کی سہولت،پاکستان،سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کےلئے تقریب وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔
پاکستان کی جانب سے وزیر داخلہ رانا ثنا،سعودی عرب کی جانب سے سعودی نائب وزیر دفاع ڈاکٹرناصربن عبدالعزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، معاہدہ عازمین حج کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا ،وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود ، وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی اور وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو و دیگر حکام بھی موجود تھے۔
دریں اثنا وزیرداخلہ رانا ثنا کی سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداو¿د سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی،پاک سعودیہ دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،دونوں ممالک نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کو پوری طرح نافذ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا منصوبے کے تحت عازمین حج کو پاکستان ہی میں سعودی امیگریشن کی سہولت میسر کی جائے گی ،منصوبے کا اگلے مرحلے کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر بھی آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ حجاج سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا منصوبے نے پاکستانی حجاج کو بے پناہ سہولت اور آسائش فراہم کردی ،سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، سعودی نائب وزیر داخلہ نے کہا سعودی عرب کی خواہش تھی منصوبے کا آغاز سب سے پہلے پاکستان سے کیا جائے،پوری کوشش ہے سعودی سفارتکار کے 2011 میں قتل کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، ملاقات میں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے برمی مسلمانوں کے مسئلے کو بھی باہمی مشاورت و رضامندی سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
عازمین حج کوپاکستان میں ہی امیگریشن کی سہولت،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط



















