نومئی کو دہشتگردی ہوئی،پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا،علی زیدی


کراچی(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کااعلان کردیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،نجی ہسپتال کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے علی زید ی نے کہاکورکمانڈرلاہور کے گھر میں توڑپھوڑ کی گئی، ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، شہدا کی یادگار جلانے سے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی، فوج ہم سے ہے اورہم فوج سے ہیں، اختلاف رائے توماں، باپ، بھائی بہن اور میاں بیوی میں بھی ہوتا ہے

علی زیدی نے مزید کہا پرامن احتجاج اذئینی حق ہے کوئی نہیں روک سکتا لیکن 9 مئی کو جو ہوا وہ دہشتگردی تھی، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، کبھی تشدد کی حمایت نہیں کرسکتا،علی زیدی نے مزید کہامیری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی، عمران خان کے علاوہ کسی کو سیاستدان نہیں مانتا، تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے، تحریک انصاف میری جماعت ہے، مجھ پر کوئی دباو ڈال کرپارٹی نہیں چھڑواسکتا۔