لاہور(اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کامطالبہ کردیا،لاہور میں پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا الیکشن ہوں یا نہ ہوں تحریک انصاف کو جلد اپنے مستقبل کا معلوم ہوجائے گا، پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے۔
جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سپہ سالار ہیں جو بھی خلاف بات کرے گا وہ ملک کےخلاف بات کرے گا،نکالی گئی ریلی کسی ایک جماعت نہیںبلکہ ملکی بقا کا مسئلہ ہے ،معاملے پر سب جماعتیں متحد ہوجائیں یہ لوگ اپنے سیاسی چمکانے کےلئے جلسے کررہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔
چودھری شجاعت نے مزید کہا پی ٹی آئی کےخلاف آفیشل سیکرٹ اور ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونے چاہئیں ،ملک کیخلاف بات کرنےوالے کو لازمی سزا دی جائے،پہلے دن سے موقف ہے پاکستان میں سب جگہ ایک ہی وقت الیکشن ہونے چاہئیں۔
چودھری شجاعت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کامطالبہ کردیا

















