اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔ وفاقی حکومت نے کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع

















