شہریار آفریدی بھی سلاخوں کے پیچھے،شیریں مزاری،فلک ناز دوبارہ گرفتار

اسلام آباد، لاہور(بیورورپورٹ ،کورٹ رپورٹر)شہریار آفریدی بھی سلاخوں کے پیچھے،شیریں مزاری،فلک ناز دوبارہ گرفتار،محمود الرشید کاریمانڈ منظور،حماد اظہر، اعجاز چودھری ودیگر رہنماﺅں کی عبوری ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کو سیکٹر ایف 8 سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ،ادھر ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا،اپنی ٹوئٹ میں ایمان مزاری نے کہامیں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری ، فلک ناز کو لینے گئے ،اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو لےکر چلی گئی۔

دریں اثنازمان پارک جلاو گھیراو کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،خصوصی عدالت نے پیش نہ ہونے پر حماد اظہر، فواد چودھری، اعجاز چودھری، عمر ایوب، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانت درخواستیں مسترد کر دیں،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے فیصلہ سنایا،علاوہ ازیںانسداد دہشت گردی عدالت نے کور کمانڈر ہاﺅس میں جلاﺅ گھیراﺅ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ دےدیا۔