فیاض الحسن چوہان گرفتار،لال حویلی پر چھاپہ، شیخ رشید بچ نکلے

راولپنڈی (بیورورپورٹ) پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کر لیا جبکہ شیخ رشید بچ نکلے،فیاض الحسن چوہان کو جلاﺅ گھیراﺅ کے الزام میں لیاقت باغ کے قریب نجی ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے لال حویلی پر چھاپہ مارا جو ناکام رہا،شیخ رشید بچ نکلے۔

ادھر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ویڈیو پیغام میں کہالال حویلی میں ایلیٹ فورس کے سینکڑوں اہلکار داخل ہوئے ، پولیس اہلکار مجھے اور راشد حفیظ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں،پولیس نے اسلام آباد میں بھی کارروائی کی یہ چادر اور چار دیواری کا احترام ہے؟۔