مریدکے( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ عمران خان نے لوٹ مار کے ساتھ ملک سے غداری بھی کر دی ، جلد قانون کی گرفت میں آئے گا ، قانون کی بالادستی پر یقین اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں مگر کسی کو سہولت کاری کی اجازت نہیں دیں گے ۔ لندن سے وطن واپسی پر سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفر ، چیئرمین سپریم کونسل اللہ رکھا عامل ، چیئرمین میاں عمران الٰہی اور جنرل سیکرٹری بابر شکیل ہاشمی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاک آرمی دنیا کی سب سے بہترین پروفیشنل آرمی ہے جس کی خدمات اور پروفیشنلزم کی دنیا اعتراف کرتی ہے اس کی املاک پر حملے کرکے عمران خان نے ثابت کردیا کہ اسکی سیاست ملک دشمنی پر مبنی ہے اس کے پیچھے را اور موساد ہے اس کی جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست نے قوم کا دل زخمی کرد ہے ،قوم انتقام ووٹ کی طاقت سے لے گی۔
عمران خان نے لوٹ مار کےساتھ ملک سے غداری بھی کردی: رانا تنویر حسین

















