اسلام آباد (بیورورپورٹ) امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وفاقی کابینہ نے بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دےدی،کابینہ نے منظوری بذریعہ سرکولیشن آرٹیکل 245 کے تحت دی، بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن بھجوائی تھی۔
پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے کرے گی،کابینہ نے پنجاب بھر میں رینجرز تعینات کرنے کی بھی منظوری دی،پنجاب حکومت نے امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کی مدد مانگی تھی، کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔
بلوچستان فوج ،پنجاب میں رینجرز تعینات ،کابینہ نے منظوری دےدی



















