اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے عمران خان جلاﺅ گھیراﺅ کی مذمت کریں ورنہ دہشتگرد جماعت کی طرح سلوک کرنا ہوگا،پی ٹی آئی کے پاس دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرنے کاآخری موقع ہے، آپ کو دیکھ کر اچھا لگا کی بجائے عدالت دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہیے، پی ٹی آئی فیصلہ کرلے سیاسی جماعت رہناچاہتی ہے یانہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاپہلی بار کمانڈر ہاوس پرحملہ ہوا، پشاور میں ریڈیو پاکستان اور پبلک ٹرانسپورٹ کو جلایا گیا،عمران خان کو فیصلہ کرنا چاہیے وہ سیاسی جماعت ہے یا دہشت گرد اگرعمران خان مذمت یا لاتعلقی کا اعلان نہیں کرتے تو مطلب سیاسی جماعت نہیں دہشت گرد جماعت ہے، پھردہشتگرد جماعت کی طرح سلوک ہوگا،پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہر ادارے پر حملہ کیا، حکومت میں آکر سلیکٹڈ راج قائم کیا، آئی ایس آئی کو مخالفین کےلئے استعمال کیا گیا، اصولی طور پر کسی الیکشن کےخلاف نہیں ، سمجھتے ہیں مقابلہ نیب نہیں الیکشن کے ذریعے ہو گااگر ہم ہمت پکڑتے ہیں تو نیازی الیکشن ہار جائے گا، آمروں کا مقابلہ کیا ،پارلیمان کو بچائیں گے ،فتنے کا بندوبست کریں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہاپاکستان کا مسئلہ خان نہیں، عوام مشکل معاشی حالات سے گزر رہے ہیں، حکومت کبھی اسلام آباد، کبھی لاہور جناح ہاوس کی آگ بجھا رہی ہوتی ہے، وقت آگیا ہے تحریک انصاف کے پاس آخری موقع ہے، دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرے،ملک میں عدم استحکام پارلیمان نہیں ،ہمسایہ ادارے کی وجہ سے ہے، سیاسی بحران سے نکلنے کےلئے جو بھی کرنا ہے تیار ہیں،شرجیل میمن کو سپریم کورٹ، آغا سراج درانی کو سپیکر ہاوس سے گرفتار کیا گیا، کرپشن کیس میں عمران خان کی گرفتاری تو ہونا تھی، عمران خان کو خصوصی رعایت دی گئی۔
وزیر خارجہ نے کہا عمران خان نے حراست میں صرف ایک رات گزاری، عمران خان کی گرفتاری پر جلاو گھیراوکیا گیا، کیا جناح ہاوس نذر آتش کرنے پر کسی سے اظہار یکجہتی کیا گیا، عمران خان کی گرفتاری کا مقام غلط لیکن گرفتاری تو ٹھیک تھی،عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے دہشتگرد تنظیم بن کر ردعمل دیا، عمران خان کو عدالتوں نے خصوصی ریلیف دیا ،وزیر خارجہ نے کہاجی ایچ کیو، جناح ہاوس پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں،زندگی میں پہلی بار ہوائی جہاز جلتے دیکھا ۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















