پرتشدد ہنگاموں میں ملوث ”وزیراعظم“ گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی(بیورورپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ہنگامے اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر’ ’وزیراعظم“ کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق نقص امن عامہ کے تحت ”وزیر اعظم“ کو 15 دن کےلئے نظر بند کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر کے حکمنامے میں کہا گیا 40 سالہ وزیراعظم ولد اللہ رکھا کو فوری نظر بند کیا جائے ورنہ راولپنڈی کا امن تباہ کر سکتا ہے، وزیر اعظم ولد اللہ رکھا میلسی ضلع وہاڑی کا سکونتی ہے اور راولپنڈی میں عارضی طور پر قیام پذیر تھا،ادھر وزیر اعظم کے بھائی نے وزیر اعظم کی نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا وزیر اعظم پرامن اور شریف شہری ہے،فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔