کراچی(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پی ٹی آئی اور بی جے پی کا بیانیہ ایک ہی ہے،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے،سیاسی دہشتگردوں کو ملک بھر سے فارغ کریں گے، پیپلز پارٹی نے آمروں ،ہر قسم کے سلیکٹڈ کا مقابلہ کیا، الطاف کی سیاست کو شکست دی عمران خان کیا چیز ہے، کراچی میں ابھی صرف ٹریلر دکھایا۔
کراچی میں یوم تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا بھارت میں مقدمہ لڑتے وقت صرف ایک جماعت مخالفت کرتی رہی،میں نے امریکہ میں کھڑے ہو کر عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کیا مگر جواب میں پی ٹی آئی نے الزامات کی بوچھاڑ کردی،وزیر خارجہ نے کہاایک طالبان نے حساس تنصیبات پر حملہ کیا اور دوسرا سیاسی دہشتگردوں نے کیا اگر ملک میں سیاست کرنی ہے تو پی ٹی آئی کے سیاسی لوگوں کو علیحدہ ہونا پڑے گا،اتحادیوں کو عمران خان ،پی ٹی آئی سے مذاکرات پر آمادہ کیا لیکن اب دہشتگردوں سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہابھٹو ،بےنظیر کو شہید کیا گیا، کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، پیپلز پارٹی نے کبھی جی ایچ کیو، جناح ہاو¿س کو آگ نہیں لگائی، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے خود کو آگ لگائی املاک کو نہیں، آصف زرداری کو 12سال جیل میں بند کیا تب کسی چیف جسٹس نے سوموٹو نہیں لیاجب قائد عوام عدالت پیش ہو رہا تھا تب کسی نے نہیں کہا تھا گڈ ٹوسی یو ،آصف زرداری پر جیل میں تشدد کیا گیا تب کہاں تھا انصاف، پرامن احتجاج کیے، قائد ایوان کا قاتل مشرف ایوان صدر بیٹھا ہوا تھا اگرچاہتے تو اپنے ہاتھوں سے انتقام لے سکتے تھے، کبھی غیرقانونی و غیر آئینی کام نہیں کیا۔
شہید محترمہ کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاج ہو رہا تھا، کارکن غصے میں تھے تب بھی جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاو¿س ہوتا تھا، جیالوں نے تب بھی ریڈلائن کو کراس نہیں کیا گیا،آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،سیاسی دہشتگردوں کےساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں اب تک لاڈلے ہیں، ابھی تک سہولت کار موجود ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا بالٹی سر پر رکھ کر پھرتا ہے، بالٹی لیے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا، لیڈر ہو تو محترمہ شہید جیسا بہادر ہو، عمران خان کےساتھ ہوا کیا ایک رات جیل میں نہیں گزاری، ایک رات بھی کپتان برداشت نہیں کر سکا، ایک ہفتہ جیل میں گزارنے کے خوف پر پورے پاکستان کو جلا دیا، کراچی کی پنک بسوں، واٹر ٹینکروں کو جلایا ان کا کیا قصورتھا؟۔
بلاول بھٹو نے کہا کپتان جیل جانے سے ڈرتا ہے، عدالت میں کہتا ہے جج صاحب رہا کرو ایک دن سے واش روم نہیں گیا، کس قسم کا لیڈر ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہاعمران خان سیاسی دہشتگردی پر اتر آیا ہے، تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں سے کہتا ہوں اس شخص نے اپنی ذات کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں سے کہتا ہوں آپ دہشتگردی کی مذمت کریں اگر سیاسی جماعت رہنا چاہتے ہو تو پی ٹی آئی مسلح ونگ سے علیحدہ ہونا پڑے گاان لوگوں سے بات کریں گے جو سیاسی دہشتگردوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں،سیاسی دہشتگردوں کو ملک بھر سے فارغ کریں گے،وزیر خارجہ نے مزید کہابلدیاتی الیکشن میں عوام نے تیر پر اعتماد کا اظہار کیا، کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہو گی، بلدیاتی الیکشن تاریخی الیکشن تھے، صوبے میں تقسیم، سازش کی سیاست کو عوام نے دفن کر دیا، سندھ ایک ہے اور ہمیشہ رہے گا، عوام نے ہم سب کا سندھ کے نعرے پر اعتماد کر کے تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص



















