سیاسی اختلافات کا لبادہ پہن کر جلا وگھیراوقبول نہیں،خرم دستگیر


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)وزیر توانائی خرم دستگیرنے کہا ہے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں آگ لگائی گئی ،تمام ترذمہ داری عمران خان پرہے،وفاقی حکومت ،صوبائی حکومتوں کےساتھ ملکر شرپسندوں کوگرفتار کرکے قرارواقعی سزائیں دلائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا۔

خرم دستگیر نے مزید کہا سیاسی اختلافات کا لبادہ پہن کر ملک میں جلا وگھیراو قبول نہیں،16اکتوبر2020کو نواز شریف نے تاریخی تقریر کر کے اداروں کے غیر آئینی کردار پر سخت تنقید کی،کسی جلسے میں کوئی گملا یا بلب تک نہیں ٹوٹا ،ن لیگ کو بھی اختلافات رہے ہیں تاہم اختلاف کو پاکستان میں آگ لگانے کیلئے استعمال نہیں کیا۔

عمران خان کو تمام واقعات کی ذمہ داری لینی پڑے گی اگر عمران خان نے 60 ارب کی چوری نہیں کی تو عدالت کو تلاشی دیں ۔