اسلام آباد (بیورورپورٹ )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے چیف جسٹس نے عمران خان کو این آر او دیا،عدلیہ لاڈلے کے تحفظ کےلئے آہنی دیوار بن گئی،سقوط ڈھاکہ کے بعد 9مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں المناک ترین تھا، جب ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تو لوگوں نے احتجاج کیا ، فوجی تنصیبات کی طرف کسی نے دیکھا تک نہیں ، بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تو فوراً انگلیاں اٹھیں، سوالیہ نشان اٹھے کس طرح جائے وقوعہ کو دھو دیا گیا بھرپور احتجاج ہوا اس وقت فوجی آمر تھا لیکن کسی نے فوجی تنصیب کی طرف رخ نہیں کیا اور وقت ضائع کیے بغیر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایااس طرح قائد کا بچا ہوا پاکستان بچ گیا، عمران نیازی کی گرفتاری پر حساس تنصیبات پر منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے ، منصوبہ ساز عمران نیازی تھا، حملے کر کے ہر چیز توڑ دی، شہیدوں و غازیوں کی بے حرمتی کی گئی اس سے بڑی دہشتگردی اور ملک دشمنی کیا ہو؟اگر عمران خان خائن و بددیانت نہیں تو عدالت میں بےگناہی ثابت کرے۔
کابینہ اجلاس میں ا ظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاسپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کو کرپشن میں این آر او دےدیا اور اپنے لاڈلے کی کرپشن کا تحفظ کر رہے ہیں،60 ارب کی کرپشن کا معاملہ ہے لیکن عدلیہ عمران کے تحفظ کےلئے آہنی دیوار بن گئی اگر ایسا سلوک کرنا ہے تو ملک میں جتنے چور ڈاکو ہیں سب کو چھوڑ دیں،نواز شریف کا روزانہ ٹرائل ہوتا تھا، کاش عدلیہ نواز شریف کو بھی کہتی آپ کو دیکھ کر اچھا لگا لیکن دہرا معیار ہے جس نے انصاف کا جنازہ نکال دیا،ایک سے زیادہ مرتبہ کہا گیا ملک کے حالات سری لنکا جیسے ہوں گے اور منصوبہ 2018 سے شروع ہوچکا تھا، پوری قوم تقسیم در تقسیم ہوگئی۔
وزیراعظم نے کہافاشسٹ ڈکٹیٹر عمران خان دعا کر رہا ہے ملک ڈیفالٹ کر جائے، جھوٹے کاغذ لہرا کر قوم کو تقسیم کیا گیا،حکومت آئین پر سختی سے عمل کرے گی جو بھی نتائج ہوں سامنا کرینگے،وزیراعظم نے مزید کہامعاشی حالات سے نمٹنے کےلئے پوری کوشش کررہے ہےں، پچھلے سال سیلاب کی تباہ کاریوں و عالمی کساد بازاری کی وجہ سے مہنگائی کے طوفان اور پچھلی حکومت کی جانب سے توڑے گئے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرنے کےلئے جو کاوشیں کی جا رہی ہیں اس پروزیر خزانہ بریفنگ دیں گے۔
پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کےلئے جو گھناو¿نا کردار ادا کیا وہ پاکستان کےلئے بڑا سوالیہ نشان ہے، آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں جب اتحادی حکومت آئینی طریقے سے منتخب ہوئی تو فی الفور عمران نیازی نے کہا حکومت امریکہ نے سازش کر کے بنوائی،لگاتار بے شرمی سے جھوٹ بولتے رہے،معاملے پر نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی ایک سے زائد میٹنگز ہوئیں ،باقاعدہ بحث کے بعد اعلامیہ جاری ہوا کوئی سازش نہیں ،امریکہ سے تعلقات خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی گئی،میں نے بطور وزیر اعظم اوروزیر خارجہ نے اپنے تئیں نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی ،امریکی سفیر اور وفود سے ملے،پھر نیازی نے یوٹرن لیکر کہاامریکہ نے کوئی سازش نہیں رچائی، کیا کوئی بچوں کا کھیل ہے آپ عالمی سفارتکاری میں کسی ملک کےساتھ تعلقات بگاڑنے کےلئے آخری حد تک لے جائیں اور پھر رات راتوں آپ کو الہام ہوا کوئی سازش نہیں ہوئی پھر آئی ایم ایف کے ساتھ گفتگو چل رہی تھی، پنجاب ،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومتوں میں وزرائے خزانہ کو عمران خان کی ہدایات پہنچائی گئیں آپ انکار کردیں، مقصد تھا آئی ایم ایف کی ڈیل ختم ہو جائے اور پاکستان خدانخواستہ دیوالیہ ہو جائے اسی طرح عمران نیازی نے ایک سے زائد مرتبہ کہا پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہونے جا رہے ہیں یعنی وہ بددعائیں کررہے تھے پاکستان حقیقتاً ڈیفالٹ کر جائے اور مالی بحران میں مبتلا ہو جائیں۔
وزیراعظم نے کہا ساری کہانی پوری قوم کے سامنے ہے،اپنے دور اقتدار میں نیازی نے ذاتی انتقام کی آگ کو بجھانے کےلئے اپوزیشن رہنماو¿ں کو جیلوں میں بھجوایا کیا اس وقت کسی عدالت نے نوٹس لیا، میں نہیں کہتا سوموٹو لینا چاہیے تھا تاہم چونکہ عدلیہ کو سوموٹو نوٹس لینے کی عادت پڑ گئی ہے تو کیا اس وقت سوموٹو لیا گیا،کسی نے کوئی ایکشن لیا مگر اب نیب نے کرپشن کے درست کیسز بنائے ہیں تو عمران نیازی کو پروٹیکٹ کرنے کیلئے عدلیہ آہنی دیوار بن گئی،نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی گئی، 100 دن روز نوز شریف اور بیٹی ٹرائل کورٹ میں حاضر ہوتے تھے ،پانامہ کی بجائے اقامہ میں سزا دےدی،نوازشریف بیٹی کےساتھ اڈیالہ جیل میں تھے ،میری بھابھی کا انتقال ہوا تو آدھے پونے گھنٹے تک انتقال کی اطلاع نہیں دی گئی، جب میری والدہ اللہ کو پیاری ہو گئیں تو میں جیل میں تھا، نواز شریف لندن میں زیر علاج تھے مگر کیا کسی عدالت نے مجھے کہاجا کر اپنی والدہ کی تدفین کراو تاہم گزشتہ روز چیف جسٹس نے کہا عمران خان آپ سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہاعمران خان کےخلاف 60ارب کی کرپشن کا معاملہ ہے، کابینہ نے بن دیکھے فیصلہ دیا، کیا کسی نے سوموٹو نوٹس لیا یہ وہ تضادات ہیں جس نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،کاش نواز شریف کو بھی بلا کر کہتے تھے بڑا اچھا لگا، کاش فریال تالپور کو بھی بلا کر کہتے بڑی زیادتی ہے آپ کو ہسپتال سے جیل لے جا رہے ہیں، مریم نواز کو بلا کر کہتے آپ سے ملکر اچھا لگا، دہرے معیار نے انصاف کا جنازہ نکال دیا،میں اپنی ساکھ کو داو پر لگا کر کہوں گا حساس تنصیبات پر منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے اور منصوبہ ساز عمران نیازی تھا، حملے کر کے ہر چیز توڑ دی، شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی اس سے بڑی دہشتگردی اور ملک دشمنی کیا ہو، میں ملک کا نام نہیں لوں گا تاہم اس سے زیادہ کون خوش ہو گا انہوں نے وہ سب کردیا جو وہ ملک 75سال میں نہیں کر سکا،شہباز شریف نے کہا صورتحال بہت خطرناک اور دلخراش ہے ،سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے،جس طرح سپریم کورٹ نے خائن کا تحفظ کیا تو پاکستان میں جتنے چور اور ڈاکو ہیں، سب کو چھوڑ دیں ، جیلوں سے نکال دیں ،نتائج نسلیں بھگتیں گی یہ اور کچھ نہیں بلکہ عمران نیازی ،حواریوں کو دیا گیا این آر او ہے،وزیراعظم نے کہاملک میں آئین و قانون کی عملداری ہو گی، میں اور کابینہ آئین پر عمل کرنے کے پابند ہیں،ہر نتائج کاسامنا کرینگے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















