لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائرز مریم نواز نے کہاہے چیف جسٹس عدلیہ ہی نہیں ، آئین و قانون، نظام انصاف اور ملکی سلامتی کےلئے خطرہ بن چکے آپ اپنی کرسی کو عمران کی سیاست کےلئے استعمال کر رہے ہیں تو اب سیاسی رد عمل کےلئے تیار رہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا چیف جسٹس ہونے کا مطلب ریاست کو اس شخص کی غلامی میں دینا نہیں جس نے پالتو غنڈوں کے ذریعے قومی وقار و ملکی دفاع کی ہر علامت کو جلا کر راکھ کردیا،ایسے شخص کو کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنا ، شاہی مہمان بنا کر رکھنا ، نخرے اٹھانا ہر پاکستانی کے علاوہ ان شہیدوں اور غازیوں کی توہین ہے جن کی ہر نشانی پر حملہ کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا چیف جسٹس صاحب! آپ اب عدلیہ ہی نہیں ، آئین و قانون ،نظام انصاف اور ملکی سلامتی کےلئے خطرہ بن چکے ، ملکی تقدیر سے کھیلنے والے دہشتگرد کے سہولت کار بننے کے بعد آپ نے اپنا وقار کھو دیا اب سیاسی رد عمل کےلئے تیار رہیں۔
چیف جسٹس صاحب!آپ نے اپنا وقار کھودیااب سیاسی ردعمل کیلئے تیار رہیں،مریم نواز



















