لندن کے مشہور کلاک ٹاوربگ بین کی سوئیاں رک گئیں

لندن (مشرق نیوز) برطانوی پارلیمنٹ کے مشہور کلاک ٹاوربگ بین میں آنےوالی فنی خرابی کے باعث گھڑیال کی سوئیاں چلنا بند ہوگئیں۔ تاہم جلد ہی اس تکنیکی خرابی کو دور کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب لندن میں مشہور بگ بین کی گھنٹی نہیں بجی کیونکہ گھڑی کی سوئیاں تھوڑی دیر کیلئے رک گئی تھیں۔96 میٹر اونچے الزبتھ ٹاور کے چاروں اطراف میں چار گھڑیوں کی سوئیاں 12:55 (11:55 GMT)پر رک گئیں، جس کی وجہ سے رات کے ایک بجے کی گھڑی گھنٹی نہیں بجی۔