عمران خان نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: رانا فاروق سعید
لاہور (قاسم رضا سے) عمران خان نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کیا،عمران خان کرپشن کیس میں گرفتار ہوئے، 190 ملین پاو¿نڈ کی کرپشن کا الزام عمران خان پر ہے ، پی ٹی آئی نے عوامی اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا، یہ عوامی ردعمل نہیں تھا بلکہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلاو¿ گھیراﺅ کی ترغیب دیتے رہے جو قابل افسوس ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرنیوالے لیڈر کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر نیازی ملک کے اہم ادارے کی کریڈیبلیٹی تباہ کرنا چاہتا ہے۔عمران خان کا مقصد بہترین دوست ملک چین اور قومی اداروں کو بلیک میل کرکے ملک میں عدم استحکام جاری رکھنا چاہتا ہے۔رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو غم ہے کہ کہیں بلاول بھٹو کی کامیاب خارجہ پالیسی سے خطے کی صورتحال بہتر نہ ہو جائے۔ کثیر الجہتی مذاکرات کو پاک بھارت مذاکرات کا رنگ دینے والوں کی بدنیتی سب کے سامنے ہے۔ ہر روز بیانیہ بدلنے والی جماعت کس منہ سے خارجہ امور پر بات کرتی ہے۔پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کرنیوالوں کو وزیر خارجہ کے دورے پر تنقید کرتے شرم کرنا چاہئے ۔

















