آئی ایم ایف بیل آﺅٹ پیکیج نہ ملا تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتاہے،موڈیز کاانتباہ

واشنگٹن(خواجہ فاروق)بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے آئی ایم ایف بیل آﺅٹ پیکیج نہ ملا تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتاہے،موڈیز کے سنگاپور میں تجزیہ کار گریس لم نے امریکی جریدے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان کو زرمبادلہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔

شرائط پوری نہ ہونے سے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں مشکلات ہیں،پاکستانی روپے کی قدر ریکارڈ کم ترین سطح پر ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگیاں وقت پر کرلے گا لیکن جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں،پاکستان میں رواںسال ہونےوالے انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی بھی قرضے کے حصول میں تاخیرکا سبب بن رہی ہے،موجودہ زرمبادلہ ذخائر صرف ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کےلئے کافی ہیں۔