سابق وزیراعظم عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سیف اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ عمران خان کو رینجرز نے حراست میں لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔