اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان،یورپی یونین کادو طرفہ و کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ ،تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ملاقات کی،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی،بلاول بھٹو اور رینا کیونکا نے ملاقات میں پاکستان و یورپی یونین کے درمیان بڑھتے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار ،دو طرفہ اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا امید ہے جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون فائدہ مند ثابت ہوتا رہے گا۔
پاکستان،یورپی یونین کاتعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

















