واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے سرچ انجن کو صارفین بالخصوص نوجوان افراد کے لئے پرکشش بنانے کے لئے مصنوعی ذہانت کی مدد لے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نے یہ فیصلہ ایسے موقع پر لیا ہے کہ جب چیٹ جی پی ٹی جیسی مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز کی مقبولیت دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔گوگل اس پراجیکٹ کوڈ نیم 'میجائی' کا اعلان رواں ہفتے ہونے والی سالانہ آئی او کانفرنس کے دوران کرے گا۔
گوگل کا سرچ انجن کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے بہتر بنانے کا فیصلہ



















