کراچی(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے عمران خان نے اداروں کو بدنام کرنے کی ہرحدعبورکرلی ،مزید برداشت نہیں کرینگے،اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے نیازی کاحقیقی چہرہ بے نقاب کردیا۔
اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا غیرملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن پیروی کرنے کا اب سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان میرے آباو اجداد، بچوں اور ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے۔
آصف زرداری نے کہا یہ وہ ملک ہے جہاں سب نے دفن ہونا ہے، عمران خان کو اجازت نہیں دیں گے اقدار اور ملک کےساتھ کھلواڑ کرے، پاک فوج کے بہادر اور مایہ ناز افسروں پر الزامات دراصل اس ادارے پر حملہ ہے جس کےساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے،آصف زرداری نے مزید کہاعمران خان جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنوں کو بے وقوف بنارہا ہے، میںعمران خان کا زوال دیکھ رہا ہوں۔
عمران نے ہر حد عبور کرلی،مزید برداشت نہیں کرینگے،زرداری



















