اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف سے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لندن میں ملاقات کی ،وزیراعظم نے حمزہ یوسف کو اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا مسٹر یوسف کے انتخاب سے سکاٹ لینڈ ، برطانیہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کا اہم و مثبت کردار اجاگر ہوا، دونوں رہنماﺅں نے پاکستان ،سکاٹ لینڈ کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا جس میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، آبی وسائل، متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون ،دونوں اطراف کے عوام کے درمیان روابط شامل ہیں۔
دونوں فریقوں نے تعلیم، ہنر و قابل تجدید ذرائع میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے،موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا اس سلسلے میں سکاٹ لینڈ میں سرمایہ کاری کانفرنس کرنے اور پاکستان کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو دکھانے کےلئے الگ سے روڈ شو کا اہتمام کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی، وزیر اعظم نے پچھلے سال تباہ کن سیلاب کے دوران فراخدلانہ تعاون و امداد پرسکاٹش حکومت کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے مسٹر یوسف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















