واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ناتھن ٹیک نے زوردے کر کہا ہے کہ یوکرین کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔واشنگٹن صرف اپنے دفاع کیلئے یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیانات میں مزید کہا کہ ان کا ملک کریملن پر حملے کے حوالے سے روس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تصدیق کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کریملن حملے کے حوالے سے یوکرین کے خلاف روس کے الزامات مضحکہ خیزہیں ۔ کریملن کی طرف سے آنے والے بیانات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔یوکرین کے ایوان صدرنے کہا تھا کہ کیف کا کریملن پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کریملن پر حملہ ایک انتہا پسند روسی ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔
کریملن حملے سے متعلق یوکرین کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں: امریکہ


















