پارلیمنٹ پر ڈرون حملہ، روسی صدر بال بال بچ گئے

ماسکو(مشرق نیوز)پارلیمنٹ کے قریب ڈرون حملے میں صدر پیوٹن بال بال بچ گئے،روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں پارلیمنٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا، نشانہ صدر ولادی میر پیوٹن تھے۔

روسی حکام کے مطابق ڈرون حملہ یوکرین کی جانب سے کیا گیا ، پیوٹن بال بال بچ گئے،صدر ولادیمیر پیوٹن محفوظ ہیں، کسی قسم کا کوئی زخم نہیں آیا۔

حکام نے مزید کہاصدر پیوٹن نے اپنا شیڈول تبدیل نہیں کیا اور وہ معمول کے مطابق اپنے کام کررہے ہیں،ڈرون حملے میں بلڈنگ کو بھی نقصان نہیں پہنچا،حملہ دہشتگردی ،جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہےں۔