باہمی رضا مندی سے حکومت،پی ٹی آئی میں مذاکرات کاوقت تبدیل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)باہمی رضا مندی سے حکومت،پی ٹی آئی میں مذاکرات کاوقت تبدیل کردیا گیا،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کی مصروفیت کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا۔

صادق سنجرانی نے مزید کہافیصلہ باہمی رضا مندی سے کیا گیا،مذاکرات اب منگل کو صبح 11 کی بجائے رات 9 بجے سینٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔