ای او بی آئی پنشن میں اضافے سمیت مزدوروں کو جلد دیگر مراعات دینگے :ساجد حسین طوری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان ورکرزفیڈریشن اور پی ایف یوجے کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے نیشنل پریس کلب میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ساجد حسین طوری،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری یٰسین،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،جنرل سیکرٹری ارشد انصاری،سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان سمیت پاکستان ورکرزفیڈریشن سے ملحقہ ٹریڈ یونینز کے عہدیداران،مزدور رہنماو¿ں،صحافی برادری سمیت محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اوورسیزپاکستانیز و انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا کہ یوم مئی تجدید عہد کا دن ہے جس پر ہم محنت کشوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے مشن اور چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت کے مطابق ای اوبی آئی پنشن میں اضافے سمیت پاکستان بھر کے مزدوروں کیلئے مزید مراعاتی پیکیج کا جلد اعلان کریں گے،ہم نے اپنے ایک سالہ حکومت کے دورمیں مزدور کیلئے شادی گرانٹ اور انکے بچوں کے تعلیمی وظائف،اسکالرشپ میں اضافہ کیا اور ہم وفاقی سطح پر اس شہر کے مزدوروں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے بہت جلد یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائیں گے،شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے اس ملک کے مزدور طبقے کو جو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اسکو ہمیشہ اہمیت دی اور انکی بنیادی ضرورت روٹی،کپڑا اور مکان کو اپنی سیاست کا محوربنایا اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ قائد عوام نے مزدوروں کیلئے ای اوبی آئی،ورکرزویلفیئرفنڈجیسے ادارے اور این آئی آرسی جیسی لیبرکورٹ کا قیام عمل میں لایا اور آج ہم بھی انکے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کے محنت کشوں کے بہتر مستقبل کیلئے شادی گرانٹ 6 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ،انکے بچوں کا تعلیمی وظیفہ پندرہ سو سے بڑھا کر چھ ہزارروپے اور یونیفارم گرانٹ 4500سے بڑھا کر 6000کر دی اور ایک سال کے دوران ہم نے سولہ ملکوں کے ساتھ MOUسائن کیے ہیں اورتقریباً آٹھ لاکھ اڑتالیس ہزاردوسواکیاسی افراد بیرون ملک بھیجواچکے ہیں۔