پاک روس سفارتی تعلقات کی75ویں سالگرہ پر تہنیتی خطوط کا تبادلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاک روس سفارتی تعلقات کی75ویں سالگرہ پر تہنیتی خطوط کا تبادلہ کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تہنیتی خطوط کا تبادلہ کیا۔

پاکستان ،روس کے درمیان باہمی خیر سگالی و اعتماد پر مبنی قریبی، کثیر جہتی تعلقات ہیں، دوطرفہ تعلقات اقتصادی، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے نمایاں ہیں،دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر مختلف کثیر الجہتی فورمز پر بھی مشاورت کرتے ہیں۔