عمران سن لیں،انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے،خرم دستگیر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے عمران سن لیں،انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی دھمکیاں مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوں گی، نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا جوسیاسی قیمت ادا کرنی تھی کر دی، اب بہتری کا وقت ہے،کسی دباﺅ کے تحت حکومتیں ختم نہیں کی جاتیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاعمران خان جو مرضی کہتے رہیں بجٹ ہم ہی پیش کریں گے، بجٹ میں غریب ترین پاکستانیوں کو ریلیف دیا جائےگا۔