کراچی (بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے کہا ہے کہ 2017 کے مقابلے میں کراچی کی آبادی میں 18 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔منور گھانگرو نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی آبادی 1 کروڑ 78 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی میں 3 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ منور گھانگرو کا کہنا ہے کہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے کہا کہ سندھ کے 21 اضلاع میں مردم شماری مکمل ہو گئی جبکہ 2 اضلاع میں جزوی کام مکمل ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 7 اضلاع اور 2 تحصیلوں میں مردم شماری کا عمل جاری رہےگا۔
کراچی کی آبادی میں 18 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو چکا : ادارہ شماریات سندھ

















