عمران خان کے بطور وزیراعظم بیرون ممالک دوروں پر 11 ارب 15 کروڑ خرچ

اسلام آباد (مشرق نیوز) عمران خان کے بطور وزیراعظم اور وفود کے ہمراہ بیرون ممالک دوروں پر 3 سال میں 11 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے پہلے مالی سال 2018-19 میں وفود کے ہمراہ بیرون ممالک دوروں پر 2 ارب 88 کروڑ30 لاکھ روپے اور موجود وزیر اعظم شہباز شریف کے پہلے مالی سال میں ایک ارب 31 کروڑ 13 لاکھ 91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان اور وفود کے بیرون ممالک دوروں پر مالی سال 2018-19 تا 2021-22 کے مارچ تک مجموعی طور پر 11 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور وفود کے بیرون ممالک دوروں کیلئے 3 سال میں 2 ارب 45 کروڑ 99 لاکھ روپے سپلیمنٹری بجٹ لیا گیا، سابق وزیراعظم عمران خان اور وفود کے بیرون کے ممالک دوروں پر مالی سال 2018-2019 میں مجموعی طور پر 2 ارب 88 کروڑ30 لاکھ روپے اخراجات ہوئے اور 57 کروڑ 78 لاکھ روپے سپلیمنٹری بجٹ لیا گیاہے۔